جہلم میں منشیات کیسز کا فیصلہ، 2 مجرموں کو 14،14 سال قید اور جرمانے کی سزائیں

جہلم: منشیات فروشی کے دو مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 2 منشیات فروشوں کو 14،14 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے مقدمہ نمبر 93/24 بجرم CNSA 9(i)3D میں مجرم زاہد فاروق عرف لٹو کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم نے سال 2023 میں منشیات فروشی کا جرم کیا تھا۔

اسی طرح تھانہ پنڈدادنخان کے مقدمہ نمبر 490/23 میں مجرم علی حمزہ کو بھی عدالت نے 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ مجرم نے بھی 2023 میں منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

جہلم پولیس نے دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان پیش کیا، جبکہ مقدمات کی مؤثر پیروی کی گئی، جس کے نتیجے میں عدالت نے قرار واقعی سزائیں سنائیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کامیاب تفتیش اور پیروی پر انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button