جہلم کے بینکوں میں کیش کی قلت، صارفین کو اپنی ہی رقوم نکلوانے میں مشکلات کا سامنا

جہلم: عید الفطر قریب آتے ہی جہلم شہر اور گردونواح میں بینک صارفین کو اپنی ہی رقوم نکلوانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کہیں لنک ڈاؤن ہے تو کہیں کیش لمٹ کو کم کر دیا گیا ہے جبکہ بیشتر اے ٹی ایمز پر "آؤٹ آف سروس” کے پیغامات آویزاں ہیں۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ بینک انتظامیہ اپنی رقوم محفوظ رکھنے کے لیے صارفین کو خوار کر رہی ہے۔ متعدد بینکوں کی اے ٹی ایمز کا خراب یا بند ہونا معمول بنتا جا رہا ہے اور عید الفطر کی تیاریوں میں عوام کو جب سب سے زیادہ نقد رقم کی ضرورت ہوتی ہے، تبھی اے ٹی ایم سروسز کی معطلی صارفین کے لیے شدید تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات کے باوجود ضلع بھر کے مختلف بینکوں میں صارفین کو رقوم نکلوانے کے لیے طویل انتظار اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک اس مسئلے پر فوری نوٹس لے اور بینکنگ سروسز کو فعال بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل میں کمی واقع ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button