جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 پتنگ فروش گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،پتنگ فروش بھاری مقدار میں پتنگیں اور دھاتی ڈوروں سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد دانش کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20عدد پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کر لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم احتشام علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 250عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شفیق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 90عدد پتنگیں اور 2عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس چوکی کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے احسان حبیب کو گرفتار کر لیا، ملزم سے40پتنگیں برآمد کر لی گئیں، ملزم کے خلاف انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کو روکنا اولین ترجیح ہے۔



