کسان ونگ ضلع جہلم کے صدر نے ریونیو ریکارڈ کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرلیا

جہلم: صدر کسان ونگ ضلع جہلم مرزا قدیر بیگ نے کسانوں ،زمینداروں کے ریونیو ریکارڈ کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر سے تحریری طور پر رجوع کرلیا۔

اس سلسلے میں ضلعی صدر کسان ونگ مرزا قدیر بیگ نے ڈپٹی کمشنر ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب جہلم اسسٹنٹ کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے حوالے سے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ فرد اور ریکارڈ مال کے لیے محکمہ مال کے ذمہ داران اور پٹواریوں کو تحریری طور پر ہدایت جاری کی جائے کہ وہ موضع کے اندر ریکارڈ رکھیں اور تمام پرائیویٹ منشیوں کو زمینداروں اور کسانوں کو تنگ و پریشان کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں زمینداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ کسان محکمہ مال کے اہلکاروں کی وجہ سے پیش آنے والی پر یشانیوں سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button