جہلم میں شادی پر ون ڈش کی خلاف وزریاں معمول بن گئیں

جہلم شہر اور گردو نواح کےشادی ہالز، میرج گارڈن اور مارکیز میں ون ڈش کی خلاف وزریاں معمول بن گئیں، انتظامی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردو نواح کے دیہاتوں اور قصبوں میں واقع شادی ہالز، میرج گارڈنز اور مارکیز میں مقامی انتظامیہ کی سرپرستی میں دیدہ دلیری کے ساتھ ون ڈش کی خلاف ورزیاں روزانہ کا معمول بن گئی ہیں۔

شادی میں انواع اقسام کی ڈشیں تیار کرکے مہمانوں کی تواضح کی جاتی ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ون ڈش سے زائد ڈشز تیار کرنے پرسختی سے پابندی عائد کررکھی ہے۔ مقامہ انتظامیہ کی سرپرستی کیوجہ سے رات گئے تک مقررہ اوقات کے بعد بھی شادی بیاہ مہندی وغیرہ کی تقربیات دھوم دھام سے جاری رہتی ہیں۔

شادی ہالز،میرج گارزنز اور مارکیز کے مالکان اور انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا نہیں، مقامی انتظامیہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہے۔

شہریوں وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button