ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو جہلم محمد حسن طارق کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم محمد حسن طارق کے اعزاز میں ضلع جہلم سے ٹرانسفر کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی طرف سے نجی ریسٹورنٹ میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسن، ڈی ایس پی صدر،ڈی ایس پی سوہاوہ، ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور دیگرتمام افسران نے ایڈیشنل کمشنر ریونیو جہلم محمد حسن طارق کی ڈسٹرکٹ جہلم کے لئے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ٹرانسفر ہونے والے ایڈیشنل کمشنر ریونیو جہلم محمد حسن طارق نے پروقار الوداعی تقریب منعقد کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم اورجہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر محمد حسن طارق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جہلم میں بہترین وقت گزرا جو ہمیشہ یاد رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایڈیشنل کمشنر ریوینو کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ شرکاء نے ایڈیشنل کمشنر ریوینو جہلم محمد حسن طارق کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



