مہنگائی عروج پر پہنچ چکی، عام انتخابات میں عوام لیبرپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے، افضل خان

مانچسٹر: سابق ممبر پارلیمنٹ و شیڈو منسٹر امیگریشن افضل خان نے اپنی انتخابی مہم زور وشور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔ برطانیہ میں حکمرانوں کا فیصلہ اب عوام کریں گے۔ 4جولائی کو عام انتخابات میں عوام لیبر پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی نے مانچسٹر کا بجٹ نصف کر دیا ہے جبکہ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کنزرویٹو پارٹی نے غیر قانونی تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کیلئے ہاف ملین پائونڈز خرچ کیے یہ 14سال سے برطانیہ پر مسلط ہیں مگر ایک بھی شخص روانڈا نہیں بھیج سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام لیبر پارٹی کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی دلوائیں تاکہ عوام کی فلاح وبہبود کے فیصلے کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شرح سود کو کم کریں گے۔ محکمہ صحت میں بے شمار اصلاحات کی جانی چاہئیں اس وقت این ایچ ایس کے ریکارڈ کے مطابق لاکھوں افراد آپریشن کے منتظر ہیں۔

سابق ممبر پارلیمنٹ و شیڈو منسٹر امیگریشن افضل خان نے کہاکہ تارکین وطن اور برطانوی عوام کو اس وقت لیبر پارٹی کی اشد ضرورت ہے کنزرویٹو پارٹی کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ اب ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ لیبر پارٹی نے ملک بھر میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ بعض جائزوں میں کنزرویٹو پارٹی پر لیبر پارٹی کی بھاری برتری کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ حالیہ تجزیوں میں کہا گیا ہے کہ لیبر تقریباً یقینی طور پر فتح کی طرف گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button