برطانیہ؛ بے گھر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، بچے بھی شامل

مانچسٹر: برطانیہ میں بے گھر افراد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت تقریبا تین لاکھ 54 ہزار افراد جن میں ایک لاکھ 61ہزار 500بچے بھی شامل ہیں، بے گھر ہیں، یہ بے گھر افراد اس ٹھٹھرتی سردی میں معمولی ٹینٹس میں رہنے پر مجبور ہیں۔

اس حوالے سےمانچسٹر کے کونسلر چوہدری شہباز سرور نے کہا کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ گریٹر مانچسٹر میں تقریباً 16500بے گھر افراد موجود ہیں جنہوں نے ٹاؤن ہال سٹی کونسل مانچسٹر کے گرد رہائشی ٹینٹ لگا رکھےہیں۔ مانچسٹر میں بے گھر افراد کی تعداد90ہزار سے زائد ہےجن میں بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کونسل حکام ،چیرٹیز اور خیراتی اداروں کوآگے آنا چاہئےتاکہ ان بے گھر افرادکی مدد کی جا سکے کونسلر چوہدری شہباز سرور نے اس مسئلہ پر سٹی کونسل مانچسٹر کے حکام اور دیگر خیراتی اداروں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

سمائل ایڈ چیرٹی نے کہا کہ بے گھر بچوں کے لیے وہ فوری طور پر مخیر حضرات سے اپیل کریں گے کہ وہ ان کی سخت سردی میں مدد کریں اور بعض بلڈنگز میں ان کو عارضی رہائش مہیا کی جا سکتی ہے تاکہ انہیں سخت سردی میں بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button