ہاکی ہمارا قومی کھیل اور فزیکل فٹنس کے لئے سب سے بہترین ذریعہ ہے، سیدہ رملہ علی

جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل اور فزیکل فٹنس کے لئے سب سے بہترین ذریعہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے چک جمال ہاکی ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کو فروغ دینے میں مصروف لوگ نوجوانوں کو مثبت سمت لے جارہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔



