جہلم پولیس نے چاند رات کے لئے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا

جہلم: چاند رات کے موقع پر جہلم شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایت پر جاری کیے گئے اس پلان کے تحت شہر کے مصروف بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم خرم فیاض کی نگرانی میں تیار کیے گئے پلان کے مطابق جہلم کینٹ سے آنے والی ٹریفک کو رش کی صورت میں جی ٹی ایس چوک سے لاری اڈا کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا جبکہ جادہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو اقبال لائبریری روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔ اسی طرح سول لائن روڈ سے آنے والی ٹریفک کو کچہری، محمدی چوک اور جادہ چوک کی جانب آؤٹ کیا جائے گا۔

ٹریفک پلان کے مطابق جہلم مین بازار کو اہل حدیث چوک اور چاندنی چوک سے بیریئر لگا کر بند کر دیا جائے گا تاکہ بازار میں کسی قسم کی ٹریفک داخل نہ ہو سکے اور شہری اطمینان کے ساتھ خریداری کر سکیں۔

چاند رات کے موقع پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ بازاروں میں بیریئرز کے ذریعے ٹریفک کو منظم رکھا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں سے رہنمائی حاصل کریں اور رانگ پارکنگ سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button