نگہبان رمضان راشن پیکج کی نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ کمیٹی قائم، چوہدری ندیم خادم چیئرمین مقرر

جہلم سمیت پنجاب کے 38 اضلاع میں نگہبان رمضان راشن پیکج کی نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ کمیٹیاں بنا دی گئیں۔

پنجاب حکومت نے نگہبان رمضان راشن پیکج کی نگرانی کیلئے جہلم سے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم کو چیئرمین اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی ناصر محمود لِلہ کو ممبر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ کمیٹی ممبران رمضان نگہبان پیکج کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے۔ ڈسٹرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقامی سابق رکن اسمبلی کو بنایا گیا ہے۔ کمیٹیاں عوامی خدمت کے اقدامات اور ستھرا پنجاب پروگرام کی نگرانی بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button