جہلم میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم 19 سال بعد گرفتار

جہلم: ایس ایچ او سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم مزمل حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سال2005سے قتل کے مقدمہ میں تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا۔
اشتہاری مجرم گرفتار ی سے بچنے کے لئےروپوش ہو گیا تھاجس پر تھانہ سٹی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید سائنٹیفک طریقہ کار کی مدد سے اشتہاری مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہےگا۔



