سوہاوہ میں نامعلوم افراد نے 44 سالہ شخص کو بیوی بچوں کے سامنے قتل کر دیا

سوہاوہ میں نامعلوم افراد نے 44 سالہ شخص کو بیوی بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سوہاوہ کے نواحی علاقے لنگر پکھڑال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر 44 سالہ محمد شاہد ولد محمد عارف کو بیوی بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان نے بیوی بچوں کے سامنے قتل کی واردات کی اور فرار ہوگئے۔

سوہاوہ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے مقتول شاہد کی لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شاہد کوہاٹ کا رہائشی ہے اور بیوی بچوں کے ساتھ سوہاوہ میں رہائش پذیر تھا، قتل کی یہ واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شواہد اکھٹے کر کے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button