جہلم میں ڈمپر ٹرک کا ہیلپر بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق

جہلم میں ڈمپر ٹرک کا ہیلپر بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں پنڈی موڑ نزد چک دولت میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ڈمپر ٹرک کا 40 سالہ ہیلپر بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلپر ٹرک کے اوپر صفائی کر رہا تھا اور اچانک قریبی بجلی کی تاروں سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ حافظ رحمٰن ولد سید رحمٰن کے نام سے ہوئی، جو ضلع نوشہرہ کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button