پنڈدادنخان میں درجنوں چوری کی وارداتیں کرنے والے چور گینگ کے 3 کارندے گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈ دادنخان محمد آصف اور ٹیم کی شاندار کارروائی، مویشی اور دیگر چوریوں میں ملوث چور گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اللہ دتہ، سکندرذوالقرنین اور خاورشہزاد ساکن بھلوال ضلع سرگودھا کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مسروقہ رقم 7 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے علاقہ پنڈ دادنخان میں 12 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ، جن سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جبکہ انہوں نے ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔



