جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 3 منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، تین منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 260 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سیف علی اور وقار احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم وقار احمد سے 1 کلو 140 گرام چرس جبکہ ملزم سیف علی سے 1کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button