سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، راجہ اویس خالد

سوہاوہ شہر میں سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کی قیادت میں سانحہ 9مئی پرپاک فوج کے حق میں ریلی کاانعقادکیاجس میں سوہاوہ شہر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
پاک فوج کے حق میں نعرےبھی لگائے، شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے، اس موقع پر مختلف اہم شخصیات نے ریلی سے خطاب بھی کیا۔
سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد نے ریلی سے خطاب میں کہاکہ سانحہ 9مئی کے واقعات میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پاک فوج کووہ نوجوان جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کیں ان کے لواحقین پر کیاگزری ہوگی، ہم نے پھر مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہے تو ہم اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزاررہے ہیں، اگر یہ باڈروں پر ملک کیلئے دن رات ڈیوٹی نہ دیں اور جانیں نہ دیں تو یہ ملک پاکستان نہ ہوتا۔ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے بہت قربانیاں دیں۔ ہم سب نےمل کر اس ملک کو محفوظ بناناہے، یہ کچھ شرپسندعناصر دہشت پھیلاتےہیں یہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔



