مرغوں کی لڑائی کے دوران جہلم کا 50 سالہ شخص جاں بحق

اصیل مرغوں کی لڑائی کے دوران جہلم کا رہائشی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پوٹھوار میڈیا کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں کے نواحی علاقہ مک میں اصیل مرغوں کی لڑائی جاری تھی جہاں ضلع جہلم کا پچاس سالہ فاروق بھی مرغوں کی لڑائی دیکھنے میں مشغول تھا کہ اسی دوران اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ شخص کے لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ کام کے سلسلے میں کلر سیداں گیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button