ریٹائر صنعتی کارکنوں کی EOBI پنشن کم از کم چالیس ہزار کرنے کا اعلان کیا جائے، ملک نور حسین

پنڈدادنخان: کھیوڑہ میں یوم مئی کے حوالے سے چوہدری عبدالرحمٰن صدر متحدہ لیبر فیڈریشن کی صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تحصیل پنڈدادنخان کے صنعتی اداروں کے یونین عہدے داروں نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں ملک نور حسین چیئرمین ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کہا کہ ریٹائر صنعتی کارکنوں کی EOBI پنشن کم از کم چالیس ہزار کرنے کا اعلان کیا جائے، ہمارے اپنے ای او بی آئی فنڈ میں کھربوں روپے موجود ہیں، ہمیں شدید مہنگائی کا سامنا ہے اورریٹائر صنعتی کارکنوں کا گزر بسر بڑے مشکل سے ہو رہا ہے۔

اجلاس میںملک نور حسین چیئرمین EOBI پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے قرارداد پیش کی کہ مہنگائی اور روزمرہ کی ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ای او بی آئی پنشنرز قلیل پنشن کی وجہ سے متحمل نہیں ہو سکتے، مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری کم سے کم ای او بی آئی پنشن چالیس ہزار روپے ماہانہ کرنے کی قرارداد اکثریت رائے سے منظور کی گئی۔

قرارداد میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر 40ہزار روپے پنشن کر نے کا اعلان کریں۔ آئی ایم ایف سے کروڑوں روپے قرضے لے کر اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو لاکھوں روپے پنشن ادا کر رہے ہیں جب کہ ای او بی آئی فنڈ صنعتی مزدوروں کا ہے جس میں ہرسال اربوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہم ای او بی آئی پنشنرز مالی طور پر مفلوج مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر موت کا انتظار کر رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ 40ہزار روپے پنشن ماہانہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button