الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پنڈدادنخان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پنڈدادنخان: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تحصیل پنڈ دادنخان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام بخاری ہاؤس ڈھڈی تھل تحصیل پنڈدادنخان میں فری میڈیکل کیمپ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان منعقد کیا گیا جس میں راولپنڈی ڈویژن کے مجاز محمد ارشد سمیت علاقہ بھر کی سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ (شوگر بلڈ پریشر اور امراض دل) کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں ۔

کیمپ میں علاقہ معززین سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر الفلاح فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button