جہلم شہر میں سڑک پر لگے گملوں کو توڑنے والی خاتون گرفتار

جہلم شہر میں اور تھانوں کے اندر تزئین و آرائش کی توڑ پھوڑ کرنے والی خاتون گرفتار کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جہلم شہر میں لگے پھولوں کےگملے، خوبصورتی کے لئے بنائے گئے مونومنٹ اور تھانوں کے اندر لگے پھولوں کے گملے توڑنے والی خاتون صباء کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
صباء نامی خاتون کی تزئین و آرائش کی توڑ پھوڑ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی، ملزمہ آئے روز شہر بھر میں توڑ پھوڑ کر کے انتظامیہ کو لاکھوں کا نقصان پہنچاچکی ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمہ ذہنی معذور ہے جس کی وجہ سے یہ حرکتیں کرتی ہے، میونسپل کمیٹی کی جانب سے استغاثہ دائر کر کے کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب ملزمہ کا کہنا ہے کہ میں نے پولیس کو درخواست دی تھی تو انہوں نے رشوت مانگی، جس کی وجہ سے غصہ تھا۔



