دینہ شہر میں کم سن بچے موٹر سائیکل چلانے لگے، حادثات معمول بن گئے

دینہ (سید کوکب عباس) شہر میں کم سن بچے موٹر سائیکل چلانے لگے، آئے روز حادثات معمول بن گئے، کئی افراد ان حادثات کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے ان بچوں کے سامنے بے بس نظر آنے لگے۔ دینہ چوک میں موجود ٹریفک پولیس اہلکار کم عمر موٹرسائیکل ڈرائیورز کو دیکھ کر کبوتر کی آنکھ بند کرنے لگے۔
دینہ کی عوام نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجود سے اپیل کی کہ کم عمر موٹرسائیکل ڈرائیورز کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے، بچوں کے ساتھ انکے والدین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے۔



