دینہ میں ٹرک 2 نوجوانوں کو روندتے ہوئے ٹائر شاپ میں جا گھسا، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ بائی پاس کے مقام پر تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ کنارے پر بیٹھے 2افراد کو روندتے ہوئے ٹائر شاپ میں جا گھسا، ایک 25سالہ نوجوان 2بچوں کا باپ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کو ٹرک روندتے ہوئے دور تک لے گیا۔ جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دینہ میں جی ٹی روڈ بائی پاس کے سامنے لاہور کی سمت سے آنے والا لوڈر ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ کنارے پر بیٹھے 2افراد کو کچلتے ہوئے ٹائر پنکچر کی شاپ پر جا گھسا۔ حادثہ میں 25سالہ نوجوان 2بچوں کا باپ ندیم ولد شفیق سکنہ تین پورہ تحصیل دینہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد شہباز سکنہ ڈھوک پڈھال شدید زخمی ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان اڈہ فیس کی وصولی کے لیے بائی پاس پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا نوجوان ٹائر شاپ کی دوکان میں ملازمت کرتا تھا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرک نے نوجوان کو روندتے ہوئے دور تک لے گیا اور ٹائر شاپ کی دوکان کے اندر گھس گیا۔

مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے بڑی مشکل سے جاں بحق نوجوان کو باہر نکالا، ریسکیو 1122کے عملے نے ڈیڈ باڈی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ٹرک ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، جاں بحق ہونے والے نوجوان ندیم شفیق کی میت جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button