پنڈدادنخان میں لکڑیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، 26 سالہ شخص جاں بحق

پنڈدادنخان میں لکڑیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں للِہ ٹاؤن کے قریب لکڑیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں 26 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک 26 سالہ شخص جاں بحق ہوا۔

ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق شخص کی لاش رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) للِہ منتقل کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button