دینہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 خواتین اور ایک نوجوان شدید زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، دو خواتین اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، زخمیوں کو ہسپتال منقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں منگلا بائی پاس کے سامنے جی ٹی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں پنڈوڑی ٹلہ جوگیاں کے رہائشی موٹرسائیکل پر سوار 32 سالہ ارشد ولد اسحاق کیانی، 23 سالہ عائشہ اور 27 سالہ ردا شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔



