جہلم میں پانچ بھینسیں چوری کرنے والا چور دھر لیا گیا

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث ملزم کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے برآمد ہونے والی پانچ بھینسیں مالیتی 45 لاکھ روپے ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ مویشی چوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مال و املاک کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button