جہلم کے شہری سموگ سے بچنے کے لئے ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں، ڈاکٹر محمد شکیل

جہلم: ڈاکٹر محمد شکیل نے کہا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں سموگ کے آثار نظر آنا شروع ہو چکے ہیں ،شہری سموگ سے بچنے کے لئے ماسک ، عینک اور خاص کر مو ٹر سائیکل سوارہیلمٹ کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں تا کہ ناک اور منہ کے ذریعے زہریلے جراثیم اور مادے انسانی جسم میں داخل نہ ہو سکیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد شکیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سموگ کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت پنجاب جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ سموگ کی شدت میں کمی لانے کے لیئے حکومت کو عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں دھان کی فصل کی کٹائی کا عمل شروع ہو چکا اور گنے کی فصل بھی کرشنگ کے لئے تقربیا تیار ہے جبکہ حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے زمینداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مذکورہ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے مکمل گریز کریں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



