چک جمال کے گاؤں آوانہ میں شاندار کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد

جہلم کے علاقے چک جمال کے نواحی گاؤں آوانہ میں پنجاب کے روایتی اور تاریخی کھیل کبڈی کے ایک شاندار اور سنسنی خیز ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے نامور اور مایہ ناز کھلاڑیوں نے شرکت کرکے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے شائقینِ کھیل کی بڑی تعداد میدان میں موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر بھرپور داد دی اور دلچسپ مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ مقابلوں کے دوران جوش و خروش، کھیل کا اعلیٰ معیار اور تماشائیوں کا جذبہ دیدنی تھا۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد میں چوہدری ظہیر الٰہی گورسی، چوہدری ریحان اصغر اور چوہدری ساجد امین گجر نے کلیدی کردار ادا کیا۔ منتظمین نے روایتی کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر روڈ سیفٹی ایکسپرٹ اور معروف سماجی شخصیت ملک محمد صادق (آف یوکے) کو خصوصی طور پر سراہا گیا، جو کھیلوں کے میدان آباد رکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، صحت مند مقابلے اور بھائی چارے کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر اوورسیز پاکستانی ملک محمد صادق نے فاتح ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے 15 ہزار روپے نقد انعام پیش کیا، جس پر کھلاڑیوں اور شائقین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوتے رہیں گے، جس سے نہ صرف دیہی سطح پر کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button