جہلم میں باولے کتے کا حملہ، نوجوان سمیت 3 افراد زخمی

جہلم میں باولے کتے کے کاٹنے سے نوجوان سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کے نواحی علاقے طاس پٹھاناں میں پیش آیا، جہاں باولے کتے کے حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں قیوم خان، بلال خان اور زاہد شامل ہیں، جنہیں بروقت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کتے نے متعدد مویشیوں کو بھی کاٹ کر زخمی کیا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بعد ازاں مقامی افراد نے کتے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ اس کا پالتو کتا تھا جو گزشتہ دو دن سے گھر سے غائب تھا۔



