دینہ پولیس نے قوت گویائی و سماعت سے محروم 11 سالہ گمشدہ بچے کو لواحقین سے ملا دیا

دینہ: پولیس سٹی چوکی دینہ نے انسانی ہمدردی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 سالہ گمشدہ بچے کو بحفاظت تلاش کر کے اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں پولیس سٹی چوکی دینہ کو ایک 11 سالہ لاوارث بچہ ملا جو قوتِ گویائی اور سماعت سے محروم تھا۔ اس موقع پر انچارج چوکی سٹی دینہ اور ان کی ٹیم نے بچے سے اشاروں کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے اہم معلومات حاصل کیں، جس کی بنیاد پر اس کے اہلِ خانہ تک رسائی ممکن بنائی گئی۔

پولیس نے بچے کو خیریت کے ساتھ اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا، جس پر اہل خانہ نے پولیس کی فوری مدد، جذبہ خدمت اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ممکن مدد کرنا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور عوام کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button