مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس ، روٹی 14 روپے مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کا فیصلہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا شاہد ممتاز اعوان نے اپنے دفتر میں مارکیٹ کمیٹی کے اراکین کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور مارکیٹ کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران قیمتوں کے استحکام، طلب و رسد کے توازن اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ خصوصاً روٹی کی سرکاری مقررہ قیمت 14 روپے پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور نمائندگان نے شرکت کی اور مارکیٹ میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، منافع خوری کی روک تھام اور حکومتی نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کیں۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتی مقررہ نرخوں کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے گی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button