کاروباری شخصیت چوہدری محمد فیاض کی جانب سے رضوان سیٹھی کے اعزاز میں افطار ڈنر

دینہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد فیاض (چوہدری کتاب گھر) کی جانب سے پریس کلب دینہ کے جوائنٹ سیکرٹری رضوان سیٹھی کے اعزاز میں ایک نجی ہوٹل میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر اینڈ واٹر مینجمنٹ محمد ایاز بٹ، عمر فاروق آر او واپڈا جہلم، چوہدری محمد افضل، سید توقیر آصف شاہ، چوہدری محمد شعبان، چوہدری طارق محمود پاور ہاؤس منگلا، ملک قمر بن یونس، محمد حفیظ بٹ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے باہمی گفتگو کے دوران مختلف سماجی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
بعد ازاں پریس کلب دینہ کے جوائنٹ سیکرٹری رضوان سیٹھی نے پرتکلف دعوت کے اہتمام پر چوہدری محمد فیاض کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سماجی خدمات کو سراہا۔



