چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 18 تولے سونا اور نقدی برآمد

پنڈدادنخان میں طلائی زیورات اور نقدی چوری کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان ایس ایچ او تھانہ للِہ اور پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 18 تولے طلائی زیورات اور 5 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی ہے، جو مختلف وارداتوں میں حاصل کی گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں مکمل چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
اس موقع پر طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔



