شہریوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد، قبضہ مافیا اور منشیات فروشی کی روک تھام کے حوالے سے ڈی پی او آفس جہلم میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج سیف سٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اوور اسپیڈنگ، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔ اسکولوں اور کالجز کے اوقات میں ٹریفک مینجمنٹ کے لیے خصوصی ڈپلائمنٹ کی جائے گی تاکہ بچوں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی، بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی لسٹ اپڈیٹ کر کے ٹارگٹڈ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے بھرپور محنت، دیانت داری اور ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button