جہلم میں سگے بھائی نے 17 سالہ بہن کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جہلم میں ہولناک واقعہ؛ سگے بھائی نے 17 سالہ بہن کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ چوٹالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے تھانہ چوٹالہ کی حدود میں انسانیت سوز اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سنگھوئی کی رہائشی 17 سالہ لڑکی نے اپنے سگے بھائی پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے تھانہ چوٹالہ پولیس میں درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مویشیوں والی حویلی میں دودھ لینے گئی تھی جہاں اس کا بھائی مجاہد پہلے سے موجود تھا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق ملزم بھائی نے اسے بتایا کہ دودھ کمرے کے اندر پڑا ہے اور وہ جا کر لے آئے۔ تاہم جیسے ہی وہ کمرے میں داخل ہوئی، ملزم اس کے پیچھے سے اندر آ گیا اور دروازہ اندر سے بند کر کے اس کی عزت کو پامال کیا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے اسے سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے اس بارے کسی کو بتایا تو وہ اسے قتل کر دے گا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف دفعہ 376(iii) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تھانہ چوٹالہ کے ایس ایچ او احسن بٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ہم میرٹ پر انکوائری کر کے تمام حقائق سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button