صنعت زار جہلم میں مستحق افراد میں راشن، سلائی مشینوں اور ویل چیئر تقسیم

جہلم: صنعت زار جہلم میں معذور، بیوگان، خواجہ سرا اور غریب/ مستحق افراد کے لئےراشن، سلائی مشینوں اور ویل چیئر تقسیم کرنے کے حوالے سے چودھری ضیاء الملک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور چودھری فرحت ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اہتمام کیا جس میں اشفاق احمد رانا ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ۔
اس موقع پر موجود تمام متوسط طبقہ سے گفتگو کرتے ہوئے محتسب پنجاب کے اغراض ومقاصد بھی بیان کئے گئے اور لوگوں میں دفتر محتسب پنجاب کےمتلعق آگاہی پیدا کرنے کے لئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
مزید برآں اس موقع پر محمد سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر، سوشل ویلفیئر ، میمو نہ انجم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(لٹریسی )،جہلم اور دیگر جملہ سٹاف بھی موجود تھا۔



