جہلم میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوف و ہراس میں مبتلا

جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علی الصبح اور شام کے اوقات میں آوارہ کتے شہریوں کا پیچھا کرنے اور بھونکنے لگتے ہیں، جس سے خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر اور گردونواح کی آبادیوں میں آوارہ کتوں کے غول گشت کرتے نظر آتے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو نماز فجر اور نماز تراویح کے لیے مساجد جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شام اور صبح کے وقت چوک چوراہوں، گلی محلوں میں آوارہ کتے اکٹھے ہو جاتے ہیں اور راہگیروں کو خوفزدہ کرنے لگتے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے بھاگنے اور انہیں کاٹنے کی کوششوں کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں، جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ آوارہ کتوں کی موجودگی سے خواتین اور بچوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلائی جائے اور انہیں تلف کیا جائے تاکہ عوام بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button