شجر کاری ملکی ضرورت اور مستقبل کا تحفظ ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: شجر کاری ملکی ضرورت اور مستقبل کا تحفظ ہے، ہر شہری کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ ہم اپنی نسلوں کو محفوظ بنا سکیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر طالبات نے مختلف اقسام کے سینکڑوں پودے لگائے اور ملک میں جنگلات کی کمی کو پورا کرنے کا عزم کیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے کالج انتظامیہ کی کاوش ہو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔



