پنڈدادنخان میں 14 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو عمر قید کی سزا

پنڈدادنخان: جہلم پولیس کی مؤثر تفتیش اور مقدمے کی بھرپور پیروی کے نتیجے میں عدالت نے زیادتی کے مقدمے میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج پنڈ دادنخان حافظ اظہر حسنین شاہ نے مقدمہ نمبر 463/22 بجرم 376 (III) تعزیراتِ پاکستان تھانہ پنڈ دادنخان میں مجرم محمد شبیر کو 14 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مدعیہ مقدمہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مجرم محمد شبیر نے اس کے بیٹے کو ویران جگہ پر لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرایا۔ جہلم پولیس کی جانب سے مقدمے کی مؤثر پیروی کے باعث عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور جہلم پولیس ایسے مجرموں کو انجام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

ڈی پی او جہلم نے انویسٹی گیشن ٹیم اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button