ڈومیلی موڑ کے قریب سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، 100 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک

جہلم/ سوہاوہ : ڈومیلی موڑ کے قریب میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 100 مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی موڑ کے قریب سی سی ڈی ٹیم اور اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم اویس ہلاک ہو گیا۔
ترجمان سی سی ڈی جہلم کے مطابق دوران ناکہ بندی سی سی ڈی ٹیم نے ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن گاڑی میں سوار ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے کار میں فرار ہوگئے۔ سی سی ڈی ٹیم نے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں کچھ فاصلے پر ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
@jhelumupdates 🚔 جہلم میں مقابلہ، اشتہاری ملزم اویس انجام کو پہنچا! 🚨 #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم اویس اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم اویس مختلف نوعیت کے تقریباً 100 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا جن میں ڈکیتی، کار سنیچنگ، چوری اور منشیات کے سنگین کیسز شامل ہیں۔
ترجمان سی سی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم اویس کے قبضے سے چوری کی گئی گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔



