جہلم میں سرکاری نرخنامہ مذاق بن گیا، دکانداروں کی من مانیاں عروج پر، عوام پریشان

جہلم: ضلع جہلم میں سرکاری نرخ نامہ برائے نام رہ گیا ہے، دکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے عوام کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

شہریوں کے مطابق سبزیاں، پھل، گوشت، انڈے، دالیں، چینی، گھی، نان روٹی، دودھ اور دہی سمیت اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں کے بجائے مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامیہ کاغذی کارروائی تک محدود ہیں اور مارکیٹوں و بازاروں کی باقاعدہ چیکنگ نہیں کرتے، جس کی وجہ سے سفید پوش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button