عیدالفطر کے ایام میں مسافروں کے جیب پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے عید الفطر کے دوران ٹرانسپورٹ کرایوں میں ممکنہ اضافے کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا عندیہ دے دیا۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ سرکاری طور پر مقرر کردہ کرایہ ناموں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،کسی ٹرانسپورٹر کو عید کے ایام میں مسافروں سے اوور چارجنگ کرکے ان کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ گاڑیوں کے مینٹیننس سرٹیفکیٹ ٹرانسپورٹ آفیسر سے جاری کردہ ان کے پاس ہوں گے۔



