جہلم پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 اشتہاری مجرمان گرفتار

جہلم پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔چار اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرمان جبکہ بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے تھے، تاہم پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ان کا سراغ لگایا اور گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائی جا سکے۔



