جہلم میں اشیائے خوردونوش کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے

جہلم شہر اور گردونواح میں مہنگائی نے شہریوں کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ بکرے اور گائے کا گوشت، مرغی، پھل اور سبزیاں سرکاری نرخناموں کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔

دوکانداروں اور قصابوں نے قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ نہ صرف زائد نرخ وصول کیے جا رہے ہیں بلکہ کم وزن اشیاء فروخت کرنا بھی معمول بن چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کر کے سرکاری پرائس لسٹیں جاری کی گئی ہیں، تاہم مقامی تاجر اور قصاب ان پر عملدرآمد کرنے سے انکاری ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صورت حال سے باخبر ہونے کے باوجود خاموش دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں، سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے، زائد نرخ وصول کرنے والے اور کم وزن اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button