جہلم میں بینک سے رقم نکلوانے والی خاتون لٹ گئی، خاتون گھر واپسی کے بعد اچانک لاپتہ

جہلم میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں لٹنے والی خاتون گھر واپسی کے بعد اچانک لاپتہ ہو گئی، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جادہ کے علاقہ نئی آبادی محمود آباد کی رہائشی 70 سالہ صغریٰ بی بی رقم نکلوا کر بینک سے باہر نکلی تو نامعلوم کار سواروں نے خاتون کو گاڑی میں زبردستی بٹھالیا۔
کار سواروں نے خاتون سے 70 ہزار روپے نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے کے بعد سٹی ہاؤسنگ کے قریب گاڑی سے اتار دیا۔
70 سالہ خاتون ڈکیتی کی واردات میں لٹنے کے بعد گھر پہنچی تو کچھ دیر بعد لاپتہ ہوگئی۔
تھانہ کالا گجراں پولیس نے خاتون کے بیٹے کی درخواست پر ڈکیتی اور گمشدگی کے دو مقدمات درج کرلئے۔



