اولڈ پیپل ویلفیئر سوسائٹی کا ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ، کارکردگی کو سراہا

جہلم: اولڈ پیپل ویلفیئر سوسائٹی (اپنا گھر) جہلم کے بچوں نے صدر ڈاکٹر آسیہ ممتاز کی سربراہی میں ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ادارے کے افعال اور خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر آسیہ ممتاز نے ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کو سراہا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کا ادارہ ہے اور بلا امتیاز ہر ضرورت مند کو بروقت مدد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button