دینہ میں صرافہ یونین کا یومِ تاسیس، 4 خوش نصیبوں کو عمرہ ٹکٹ، اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ

دینہ میں صرافہ یونین کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے پر مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین عہدیداران، ممبران اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ 4 خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ بھی دیے گئے۔ عمرہ ٹکٹ سرپرست اعلیٰ رانا شکیل اشرف، صدر رانا یاسر امجد، مرکزی چیئرمین حاجی عبدالرشید زرگر اور صرافہ یونین کی طرف سے دیے گئے۔ عمرہ ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں حاجی اکبر زرگر، عدیل زرگر، حاجی ارشد و دیگر شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر صرافہ یونین رانا یاسر امجد نے کہا کہ صرافہ برادری اللہ کے فضل سے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے، کسی قسم کی دو نمبری یا بدنظمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سرپرست اعلیٰ رانا شکیل اشرف نے کہا کہ یونین کے خلاف سازشیں ناکام ہوئیں، تمام ساتھیوں نے یکجہتی سے کام کیا اور کامیابی حاصل کی۔
پروگرام کے اختتام پر معروف مذہبی شخصیت پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے خصوصی دعا کروائی اور یونین کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔



