ڈومیلی میں آئیسکو ٹیم نے بجلی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج

سوہاوہ: ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کارروائی،بجلی چوری پکڑی لی، گوڑھاچوہدریاں میں صارف خان عالم مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ تار لگاکربجلی چوری کررہاتھا جس کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسئن آئیسکو ڈویژن جہلم کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ڈی او سب ڈویژن ڈومیلی، ٹیم محمداشفاق ایل ایم آئی اور محمدعتیق اے ایل ایم نے ڈومیلی کے علاقہ گوڑھا چوہدریاں میں کارروائی کرتے ہوئے موقع پر بجلی چوری کوپکڑ لی۔

بجلی صارف خان عالم ولد کرامت حسین مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ بجلی استعمال کررہاتھاجو قانوناً جرم ہے، ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن ڈومیلی نے بجلی چور کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں درخواست دائر کردی جس سے میں الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعاکی گئی جس پر تھانہ ڈومیلی نے مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button