دینہ پولیس نے شراب سپلائی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو پکڑ لیا

دینہ پولیس نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کے دوران شراب سپلائی کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے عمل میں لائی۔ مذکورہ مجرم سال 2023 سے تھانہ دینہ پولیس کو شراب کی سپلائی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم طویل عرصہ سے روپوش تھا اور مختلف مقامات پر پناہ لے رہا تھا تاکہ قانون کی گرفت سے بچ سکے۔

تاہم پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کامیابی سے مجرم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button