بارشوں کے باوجود منگلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ نہ ہو سکا

منگلا: حالیہ بارشوں کے باوجود دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہو سکا۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد صرف 23 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، جو معمول سے خاصی کم ہے۔

ملک کے دوسرے بڑے آبی ذخیرے، منگلا ڈیم کی موجودہ سطح 1185 اعشاریہ 35 فٹ تک پہنچ سکی ہے، جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی اس کی انتہائی حد 1242 فٹ ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آئندہ دنوں میں دریائے جہلم میں پانی کی آمد میں اضافہ نہ ہوا تو فصلوں کی آبپاشی اور بجلی کی پیداوار پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ادھر خوش آئند پہلو یہ ہے کہ ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1528 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جو اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1550 فٹ کے کافی قریب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے مزید سلسلوں سے پانی کی صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button